پاکستانتازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:’’اندھا عشق ‘‘ساتھ مل کر جینے اور مرنے کی قسم ایک دوسرے کو موت کے گھاٹ اتار کر وفا کردی گئی

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)’’اندھا عشق ‘‘ساتھ مل کر جینے اور مرنے کی قسم ایک دوسرے کو موت کے گھاٹ اتار کر وفا کردی گئی محبت میں ناکامی الگ الگ شادی کرنے والے جوڑے نے سماج کی رسموں کو ٹھکراتے ہوئے ایک دوسرے کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیا نعشیں قریبی فصلوں سے برآمد بتایاگیا ہے کہ چنیوٹ کی تحصیل تھانہ بھوآنہ کے موضع سلیمان رحمان کالونی کے رہائشی پھوپھی اور ماموں زاد کزنوں میں بچپن سے محبت چلی آرہی تھی کہ والدین کے فیصلوں کے مطابق دونوں کے درمیان شادی نہ ہو سکی اور انہیں الگ الگ جگہوں پر بیاہ دیا گیا مگراندھی محبت نے دونوں کو ایک بار ملنے پر مجبور کر دیا دو سال بعدجب فخر قیس اور شازیہ ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئے تو محبت پھر سے زندہ ہو گئی مگر سماج کی رسموں سے بغاوت کرتے ہوئے فخر اور شازیہ نے ایک دوسرے کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیادونوں کی نعشیں پولیس نے جائے وقوعہ سے برآمد کر کے لواحقین کے حوالے کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں  بنگلا دیش، اپوزیشن لیڈرخالدہ ضیا کی نظر بندی 2 ہفتے بعد ختم کردی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker