تازہ ترینعلاقائی

لاہور:پسند کی شادی کرنے والی لیڈی کانسٹیبل نےخود کشی کرلی

لاہور(کرائم رپورٹر) پسند کی شادی کرنے والی ليڈی پوليس اہل کار نے والدين کے دباؤ اور دھمکيوں سے تنگ آکر سر ميں گولی مار کرخود کشی کرلی۔پنجاب پوليس ميں تعينات ليڈي پوليس اہل کار ستائيس سالہ شمائلہ نے چند ماہ قبل کانسٹيبل فيض اللہ کے ساتھ والدين کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کی۔ شمائلہ کے شوہر فيض اللہ کے مطابق شادی کے بعد سے شمائلہ کے والدين اس پر دباؤ ڈالتے اور ڈراتے دھمکاتے رہتے تھے۔ گزشتہ روز بھائيوں کی جانب سے ملنے والی دھمکيوں پر دلبرداشتہ ہوکر شمائلہ نے  اپنےسر ميں گولی مار کر موت کو گلے لگا ليا۔ پوليس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقيقات شروع کردی ہيں۔ پوليس کے مطابق ابتدائی تحقيقات ميں واقعہ خود کشی معلوم ہوتا ہے تاہم مزيد تفتيش کے بعد اصل حقائق سامنے آئيں گے۔ شمائلہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے ليے منتقل کرديا گيا۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:پرانی منڈی پتوکی میں 12سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker