تازہ ترینعلاقائی

بہاول پور:پسندکی شادی کرنےپربھائیوں نےسگی بہن کوموت کےگھاٹ اتاردیا

بہاول پور(بیو رو چیف ) پسندکی شادی کرنے پر بھائیوں نے سگی بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا تھانہ سول لائنز ملزمان تین بھائیوں اور بہنوئی کو گرفتار کرلیا تفصیل کے مطابق 4 ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والی ماڈل ٹاون سی کی رہائشی18سالہ نادیہ عاشق کو اسکے سگے بھائیوں کاشف آصف اورباسط نے مبینہ طورپر غیرت کے نام پرگلہ دباکرقتل کردیا پولیس تھانہ سول لائنز نے مقتولہ نادیہ عاشق کے شوہر عابد حسین کی درخواست پر تینوں بھائیوں کاشف آصف باسط اور انکے بہنوئی رب نواز کو نمازجنازہ کے موقع پر گرفتار کرلیا پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے بی وی ہسپتال بھجوادی پولیس زرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران مقتولہ کے بھائی کاشف نے اعتراف جرم کرلیا مقتولہ کے شوہر عابد حسین کے مطابق ایک ہفتہ قبل لڑکی کے گھروالوں کو ہمارے نکاح کاعلم ہواجس کے بعد لڑکی گھروالوں نے پنچایت کے فیصلہ پر صلح ہوگئی اور جمعہ کے روز میری بیوی کواپنے گھرلے گئے اور آج اتوار کومیری بیوی کو زہردیکراور گلادباکر ہلاک کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button