تازہ ترینعلاقائی

چکدرہ:ملاکنڈ یونیورسٹی ٹیچر ایسوسی ایشن کی طرف سے کلاس فور ملازمین میں رمضان راشن پیکج تقسیم

چکدرہ (نمائندہ پاک نیوز) ملاکنڈ یونیورسٹی ٹیچر ایسوسی ایشن کی طرف سے کلاس فور ملازمین میں رمضان راشن پیکج تقسیم ،میوٹا نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مستحق ملازمین کو عید پیکج اور خصوصی بونس دینے کا مطالبہ کردیا ،تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ یونیورسٹی اساتذہ کے تنظیم میوٹا نے یونیورسٹی کے مستحق کلاس فور ملازمین کو رمضان کے اس مقدس مہینے میں اپنی طرف سے رمضان پیکج جو اشیائے خورد و نوش پر مشتمل رہا دیا گیا اس موقع پر یونیورسٹی اساتذہ تنظیم (میوٹا) کے صدر سلمان زیب نے ماہ رمضان میں ایک دوسرے کی امداد اور بھائی چارے سمیت مستحق افراد کی امداد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ضرورت مندوں کے ساتھ بھر پور امداد کرنے کی ضرورت ہے میوٹا نے یونیورسٹی انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا کہ عید سے قبل کلاس فور ملازمین کو عید پیکج سمیت خصوصی بونس دیا جائے ،اس موقع پر میوٹا کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ہدایت اللہ خان ،نائب صدر ڈاکٹر عزت خان اور کابینہ کے دیگر عہدیدار بھی موجود رہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!