پاکستانتازہ ترین

ایل پی جی کی قیمت میں5 تا6 روپےاضافہ

مارکیٹنگ کمپنیوں نے اپنے 3000 ٹن کے سرپلس ذخائر ختم ہوتے ہی جمعہ کو ایک ماہ کے وقفے کے بعد فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت میں5 تا6 روپےاضافہ کردیا ہے ۔ جس کے بعد 11.8 کلوگرام سلینڈر کی قیمت میں50 تا60 روپے اور فی45.4 کلوگرام سلینڈر کی قیمت میں210 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔کراچی میں فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت بڑھکر95 تا96 روپے ،فی11.8 کلوگرام سلینڈر کی قیمت بڑھکر 970 تا980 روپے اور فی45.4 کلوگرام سلینڈر کی یمت3732 روپے ہوگئی، لاہور میں96 تا97 روپے،11.8 کلوگرام سلینڈر کی قیمت1020 تا1030 روپے،45.4 کلوگرام سلینڈر کی قیمت3924 روپے ، خیبرپختونخواہ میں فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت بڑھکر99 تا100 روپے، 11.8 کلوگرام سلینڈر کی قیمت1168 تا1180 روپے اور45.4 کلوگرام سلینڈر کی قیمت بڑھکر4495 روپے ہوگئی۔آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن اور ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایل پی جی کے چیئرمین عبدالہادی خان نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ سے مستقل بنیادوں پر قیمتوں میں کمی کے بعد ایل پی جی کی فروخت دوگنی ہوگئی اور مارکیٹنگ کمپنیوں نے اپنے غیرفروخت شدہ ہزاروں ٹن ایل پی جی کے سرپلس ذخائر ختم ہوتے ہی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جو تشویشناک امر ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button