پاکستانتازہ ترین

ایل پی جی کی قیمتوں میں5 روپے کا اضافہ

اسلام آباد(بیوروچیف) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیز نے ایک ہفتے میں تیسری بار ایل پی جی کی قیمتوں میں پانچ روپے کا من مانا اضافہ کردیا۔گلگت میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 215 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹنگ کمپنیز نے گھریلو سلینڈر کی 50 روپے اور کمرشل سلینڈر دو سو روپے مزید مہنگا کردیا ہے۔ایسوسی ایشن نے اُوگرا کی جانب سے ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیز کی من مانیوں کا نوٹس لینے کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔صرف سات روز میں پندرہ روپے فی کلو ایل پی جی کی قیمت بڑھادی گئی جس سے شمالی علاقہ جات میں ایل پی جی کی قیمت دو سو سے دو سو پندرہ روپے فی کلو پر جاپہنچی ہے۔اسی طرح کراچی میں 145 اور لاہور مین 150،پنڈی اور مری میں 175 جبکہ پشاور میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 165 روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈاکٹرعبدالقدیرخان موومنٹ پاکستان کو بہت جلدترقی اورخوشحالی کی طرف لے جائے گی،پیر عابد بودلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker