پاکستانتازہ ترین

ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کمی کردی گئی۔

lpg priceاسلام آباد (بیوروچیف) ايل پي جي ڈسٹري بوٹرز کمپنيوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کمی کردی ہے، گھريلو سلنڈر 60روپے اور کمرشل سلنڈر 240 روپے سستا ہوگيا ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت 45 ڈالر فی ٹن کم ہوئی ہے جس پر مقامی سطح پر بھی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  ایل پی جی کی قیمت میں کمی سے گھریلو سلنڈر 60 روپے اور کمرشل سلنڈر 240 روپے سستا ہوگیا ہے۔ کراچی میں ایل پی جی کی نئی قیمت 140روپے فی کلو گرام کردي گئي ہے۔  ايل پي جي ڈسٹري بيوٹرز کمپنيوں کے مطابق، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، سرگودھا، جہلم اور گجرات میں ایل پی جی کی قیمت 145 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری میں ايل پي جي کي قیمت 155 اور گلگت میں 160 روپے في کلو گرام ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کرے گی، آرمی چیف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker