تازہ ترینعلاقائی

کراچی:LPGکی قیمت میں3 تا 3.50 روپے،سیلنڈرمیں30تا40 روپے کمی

کراچی﴿نمائندہ خصوصی﴾ایل پی جی کی فروخت بدستور40 تا45 فیصد تک محدود ہونے کے باعث بدھ کو مقامی مارکیٹنگ کمپنیوں نے فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت میں مزید3تا3.50روپے،فی11.8کلوگرام سیلنڈرکی قیمت میں30تا40روپے جبکہ 45.4کلوگرام سلینڈرکی قیمت160روپے کی کمی کردی ہے۔ آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف اور ایف پی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایل پی جی کے چیئرمین عبدالہادی خان نے ملک میں توانائی کے سنگین بحران اور ہوشربا مہنگائی کے تناظر میں مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے مقامی پروڈیوسرز پر زور دیاہے کہ وہ بھی مقامی طور پر پیدا ہونے والی ایل پی جی کی قیمت میں مطلوبہ کمی کا اعلان کریں تاکہ مقامی سطح پر ایل پی جی کی گرتی ہوئی شرح فروخت میں استحکام پیدا ہوسکے،انہوں نے بتایا کہ زائد قیمتوں کے سبب ایل پی جی کی فروخت بدستور40 تا50 فیصد تک محدود ہے جسکی وجہ سے ڈسٹری بیوٹرز کے لیے ایل پی جی کا کاروبارغیرپرکشش ہوگیا ہے، انہوں نے بتایا کہ طویل دورانیے کے بعد ایل پی جی عالمی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے جسکے ثمرات کے اصل حقدار پاکستان کے کروڑوں صارفین ہیں جنہوں نے ایل پی جی کی ہوشربا قیمتوں کے باعث اس کا استعمال ترک کردیا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ مقامی پروڈیوسرز طویل عرصے سے اپنی محدود پیداواری استعداد میں بھی اضافہ کریں جو گزشتہ ایک سال سے یومیہ900 تا1100 ٹن تک محدود ہے ، عبدالہادی نے بتایا کہ مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے سبب سندھ،کراچی، پنجاب اور لاہور میں فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت گھٹ کر114 تا115 روپے، خیبرپختونخواہ کے دیہی علاقوں بشمول پشاور میں116 تا117 روپے، نادرن ایریا، فاٹا، سوات، مانسہرہ، بٹگرام اور آذاد کشمیر میں122 تا123 روپے ہوگئی ہے، سندھ کراچی، پنجاب اور لاہور میں فی11.8 کلوگرام سلینڈر کی قیمت گھٹ کر1230 تا1240 روپے، خیبرپختونخواہ کے دیہی علاقوں بشمول پشاور میں11260 تا1270 روپے، سوات، مانسہرہ، بٹگرام میں1310 روپے، نادرن ایریا، فاٹااور آذاد کشمیر میں1360 روپے ہوگئی ہے اسی طرح سندھ کراچی، پنجاب اور لاہور میں فی45.4 کلوگرام سلینڈر کی قیمت گھٹ کر4756 روپے، خیبرپختونخواہ کے دیہی علاقوں بشمول پشاور میں4893 روپے، سوات مانسہر، بٹگرام میں5065روپے اور فاٹا ، نادرن ایریا اور آذادکشمیر میں5302 روپے ہوگئی ہے،عبدالہادی نے بتایا کہ پٹرول، ڈیزل اور سی این جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے موجودہ رحجان میں ایل پی جی کی فروخت کے حجم میں دوبارہ اضافہ ممکن ہے لیکن اسکے لیے پروڈیوسرز کو اسٹیک ہولڈرز کے اشتراک سے موثر لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا اور قیمت میں مزید کمی کی پالیسی متعارف کرنی پڑے گی۔#

یہ بھی پڑھیں  نندی پور پاور پراجیکٹ کے سیکیورٹی آفس میں اہم ریکارڈ پھاڑ دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker