پاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں چھ روپے فی کلو اضافہ

لاہور(نامہ نگار) ملک بھر ميں ايل پی جی کی فی کلو قيمت ميں چھ روپے اضافہ ، لاہور سميت پنجاب ميں فی کلو قيمت ايک سو گيارہ روپے ہوگئی۔ ايل پی جی مارکيٹنگ ايسوسی ايشن کے مطابق قيمتوں ميں اضافے سرکاری ادارے پی پی ايل کی طرف سے فی ٹن قيمت ميں  چھ ہزار دو سو روپے اضافے کی وجہ سے ہوا۔  فی ٹن قيمت بڑھنے کے بعد سندھ ميں فی کلو قيمت ايک سو پانچ، خيبر پختونخوا ميں ايک سو پندرہ روپے اور آزاد کشمير اور شمالی علاقوں ميں ايک سو بيس روپے ہوگئی ہے۔  گھريلو سلنڈر کی قيمت ايک ہزار دو سو چاليس روپے سے بڑھ کر ايک ہزار تين سو دس روپے ہو گئی ہے جبکہ اب تجارتی سلنڈر پانچ ہزار پچاس روپے ميں بک رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بجٹ عوام دوست یا عوام دشمن؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker