پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ:ملک ریاض کے ٹی وی انٹرویو کی آف ائیر گفتگو کا نوٹس

اسلام آباد(بیوروچیف)  سپریم کورٹ نے ملک ریاض کے ایک نجی ٹی وی چینل پر آف ایئر گفتگو کا نوٹس لے لیا اور چیئرمین پیمرا سے فوٹیج بھی آج دوپہر تک طلب کر لی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز نجی ٹی وی چینل پر ملک ریاض کے انٹرویو کی وڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں پروگرام میں وقفے کے دوران میڈیا بڑی کاروباری شخصیت اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے فرزند کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ویڈیوز سے اس کی تصدیق ہوتی ہے۔ یہ ویڈیو ٹی وی چینل کے عملے کی طرف سے افشا کی گئی ہے۔ مبشر لقمان جو میڈیا کے حلقوں میں سابق فوجی آمر پرویز مشرف سے قریبی تعلقات کے حوالے سے جانے جاتے ہیں ان کی وکلاء تحریک کے خلاف بدنام زمانہ مہم اور آزاد عدلیہ کی بحالی خاص طور پر اس وقت کے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ اب یہ اس سازش کے مہر بخاری کے ساتھ مرکزی کردار کے طور پر سامنے آئے ہیں جنہوں نے اس پروگرام میں شرکت کی اور تیسری شخصیت بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض حسین تھے۔ پس پردہ ریکارڈ کی گئی یہ ویڈیو یو ٹیوب اور بعض بڑے ٹی وی چینلز پر اس عنوان کے ساتھ کہ ”ملک ریاض کا دنیا ٹی وی پر مہر بخاری اور مبشر لقمان کے ساتھ طے شدہ انٹرویو“ نشر کی گئی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button