تازہ ترینعلاقائی

کراچی:لیاری میں پولیس کا سرچ آپریشن، ملزمان کادستی بموں سےحملہ

کراچی﴿کرائم رپورٹر﴾کراچی میں لیاری کے مختلف علاقوں میں قانون نافظ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں اور گینگ وار ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ملزمان نے پولیس پر دستی بموں سے حملہ بھی کئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سی آئی ڈی پولیس، ایف سی، علاقہ پولیس اور لیڈیز پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری نے    جمعہ کی صبح سویرے لیاری کے علاقے چیل چوک اور لی مارکیٹ پر گھیرا ڈال دیا اور گینگ وار ملزمان کے خلاف آپریشن شروع کیا تو ملزمان کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں پر دستی بموں سے حملہ کئے گئے جبکہ دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ آپریشن کی سربراہی ایس ایس پی سائوتھ ناصر آفتاب، اور ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کر رہے تھے۔ دو طرفہ فائرنگ اور دستی بم حملوں کے باعث لیاری کے مختلف علاقوں میں شدید کشیدگی ہے۔ جبکہ فائرنگ سے ایک اہلکار کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ادھر لیاری میں کشیدگی کے باعث میٹر ک سائنس ریاضی کا پرچہ ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا ہے،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور آپریشن کے داخلی اورخارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔آپریشن میں مختلف ٹائونز کی نفری حصہ لے رہی ہے تاحال کسی گرفتاری اور ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں  آواران میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد45ہوگئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker