پاکستان

لیاری میں حالات بدستور کشیدہ, پیپلز پارٹی کے عہدیدار سمیت 5 افراد ہلاک

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)لیاری میں گذشتہ روز مبینہ مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے بعد علاقے میں اب تک کشیدگی ہے۔  لیاری کے علاقے آٹھ چوک کے قریب فائرنگ سے پیپلز پارٹی لیاری وارڈ کے صدر حسن سومرو جاں بحق ہوگئے۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ اور پیٹرول بم حملوں سے اب تک چار افراد ہلاک اور پولیس اہلکار سمیت دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کی وجہ سے لی مارکیٹ چوک میدان جنگ بنا ہوا ہے۔ وزیرداخلہ سندھ نے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ سے نوجوان کی ہلاکت پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔  اتوار کے روز سی آئی ڈی پولیس کے ہاتھوں ملزم ثاقب کی ہلاکت جو پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔ اس کی ہلاکت کی خبر جنگل کی آگ ثابت ہوئی کچھ اس طرح پھیلی کے پورا لیاری اٹھ کھڑا ہوا۔ ان سب کا دعویٰ تھا کہ ملزم ثاقب بے قصور ہے اور پولیس مقابلہ جعلی۔ خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے چاکیواڑہ تھانے کا گھیراؤ کیا اور شدید نعرہ بازی کی۔ پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی گئی جبکہ دوسری جانب مظاہرین نے پولیس پر پھینکے پیٹرول بم اور پتھراؤ کیا۔ درجنوں پتھاروں کو آگ لگا دی۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان چھڑپ کے باعث علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker