علاقائی

عام انتخابات میںکسی بھی جماعت کے لئے تحریک انصاف کامقابلہ کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوچکا ہے:ایم اے تبسم

اہور﴿ ایم اے تبسم﴾پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سینئررہنمائ ایم اے تبسم نے کہا ہے کہ عام انتخابات میںتحریک انصاف کامقابلہ کرنا کسی بھی جماعت کے لئے مشکل ہی نہیں ناممکن ہوچکا ہے ،اگر ن لیگ اور پیپلزپارٹی ،ق لیگ اکٹھی بھی ہوجائیں توبھی شکست ان کا مقدربن چکی ہے، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی جدوجہدکرنے کاسفر شہروںکے بعداب دیہاتوں کارخ کرچکاہے جبکہ حکمران اتحادی جماعتوں پیپلزپارٹی اورن لیگ،ق لیگ کے رہنمائوں اورکارکنوں کی بڑی تعدادتحریک انصاف میں شامل ہوکراپنے نئے سیاسی سفرکاآغازکرچکی ہے۔ان حالات میں آنے والے الیکشن میں دونوں جماعتیں عوامی حمایت سے محروم ہوچکی ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ اللہ کے فضل وکرم سے اب تحریک انصاف کے پاس امیدواروں اورووٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اورآئندہ الیکشن میں میدان میں اترنے کیلئے تحریک انصاف کی ٹیم بالکل تیارہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ عوام نے وطن عزیزکونتھواورپتھوسے نجات دلوانے کاتہیہ کرلیاہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کوایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبہ کسی دباو کے بغیر مکمل کرناچاہیے اور اسلامی بلاک تشکیل دیکرچین اورروس کاتعاون حاصل کیاجائے پاک ایران گیس منصوبہ پاکستان اوراسکی عوام کے مفاد میں ہے انہوں نے کہاکہ امریکہ عالمی غنڈہ کاکرداراداکررہاے امریکہ یقینا سپرپاور ہونے کے زعم میں دنیا کے تمام ممالک کواپنا مطیع وتابع فرمان سمجھتا ہے اورپابندیوں سے متعلق اپنے قانون کاہنٹر ہراس ملک پرچلاناچاہتاہے جواسے اپنے احکام وعزائم سے سرکشی کاارادہ ظاہرکرتانظر آتاہے،ایم اے تبسم نے کہاکہ امریکہ پہلے پاکستان کے واجب الادا 20 ار ب ڈالرزتواداکرے جوکہ وہ اب تک واراینڈ ٹیررکے نام پر خرچ کرچکاہے انہوں نے کہاکہ ایران کوبھی اپنی آزادی اورخودمختاری کے تحفظ کیلئے ایٹمی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کامکمل استحقاق حاصل ہے جس پراسکے علاوہ اسکے ساتھ تجارتی معاہدے کرنے والے ممالک کوبھی سزادیناکس انصاف کے زمرے میں آتاہے انہوں نے کہا کہ کیاہرملک کی آزادی اورخودمختاری امریکی خواہشات کے تابع ہے انہوں نے کہاکہ ٹھوس اسلامی بلاک کی تشکیل کوعملی جامعہ پہنایاجائے اوربدمست امریکہ کے عزائم کواسلامی فوجی بلاک ہی مو ثر جواب ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں  للیانی:بزرگ صحافی باباعلیم شکیل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، رسم قل ادا کی جائے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker