تازہ ترینعلاقائی

کراچی:ایم اے جناح روڈ پرتبت پلازہ کے قریب ریس لگاتی منی بس الٹ گئی،2 مسافرزخمی

MA Jenah Road Karachiکراچی (نامہ نگار) کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر تبت پلازہ کے قریب ریس لگاتی روٹ W-11 کی منی بس الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 مسافر زخمی ہوگئے۔ ادھر ناردرن بائی پاس پر مسافر کوچ الٹ جانے سے کوچ کے کلینر سعیداللہ ہلاک ہوگیا، قبل ازیں سپر ہائی وے ملوک ہوٹل کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے سڑک عبور کرنے والے 28 سالہ رسول بخش ولد نواز عباسی کو کچل کر ہلاک کردیا، متوفی ابراہیم حیدری کا رہائشی اور محنت کش تھا۔ ادھر گلستان جوہر کے علاقے صفورا چورنگی ریس کورس گراؤنڈ کے قریب تیز رفتار مسعود کوچ کی ٹکر سے 30 سالہ موٹر سائیکل سوار امام بخش ولد رحیم بخش ہلاک ہوگیا۔ ادھر بوٹ بیسن کے علاقے شیریں جناح کالونی میں رات گئے بارش ہونے کے باعث 17 سالہ نوجوان سجاد کھمبے سے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا جس کی نعش کو جناح اسپتال پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:گھرسےغائب ہونیوالی 33سالہ خاتون کی نعش نہرسےبرآمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker