علاقائی

لاہور:کے یوجےکےچیئرمین ایم اےتبسم نےسینئرصحافی ڈاکٹرجاویدحاکم کےوالدکی وفات پرتعزیت کااظہار

لاہور﴿ ایم اے تبسم﴾کاہنہ یونین آف جرنلسٹ کے ایک وفد نے نشترٹائون پریس کلب کے صدر سینئرصحافی ڈاکٹرجاوید حاکم کے والدکی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا۔وفدکی قیادت کاہنہ یونین آف جرنلسٹ کے چیئرمین ایم اے تبسم نے کی،جبکہ وفد کے دیگرارکان میں کاہنہ یونین آف جرنلسٹ کے وائس چیئرمین غلام مصطفی بھٹی و دیگرارکان افتخارنورانی،سینئرصحافی ،کالم نگار امتیازعلی شاکر،ودیگربھی موجود تھے۔اس موقع پر کاہنہ یونین آف جرنلسٹ کی طرف سے ڈاکٹرجاویدحاکم کے والد محترم کی وفات پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا گیا،اور مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker