علاقائی

لاہور:تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے سیاست کرنے والوں کی نیندیں حرام کردی،ایم اے تبسم

لاہور﴿ ایم اے تبسم﴾پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سینئررہنمائ ایم اے تبسم نے کہا ہے کہ اپنے مفادکے تحفظ کیلئے سودے بازی کی سیاست کرنے والوں کایوم احتساب قریب آچکاہے شہروں سے شروع ہونے والاسونامی اب تیزی سے دیہی علاقوں کی جانب بڑھ رہاہے،صاف ستھری قیادت لانے کیلئے تحریک انصاف میرٹ پرامیدواروں کوٹکٹ دے گی۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے قائدعمران خان نے عوام کوجوشعوردے دیاہے اس کی بدولت ملک کے مظلوم عوام اپنے حقوق کی بازیابی کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے ظلم وستم کی سیاست کرنے والوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف برسراقتدارآکرملک کوقرضوں سے نجات دلاکرقرضے دینے والاملک بنادے گی،ایم اے تبسم نے کہا کہ انشائ اللہ سونامی کی لپیٹ میں کرپٹ حکمرانوں کے ساتھ ساتھ ان کے حواری بھی آئینگے،جوعوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں عوام اب ان کے دھوکوں میں ہرگزنہیں آئے گی،عوام کو مہنگائی کے عذاب میں دھکیلنے والوں نے عوام سے سواری بھی چھیننے کا فیصلہ کرلیا ہے،انہوں نے کہا کہ خدا کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے حکمران ڈریں اس وقت سے جب ان کی پکڑہوگی،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker