تازہ ترینعلاقائی

مار نہیں پیار کے قانون کی دھجیاں اڑا دی گئیں

فقیروالی ﴿ نامہ نگار﴾ مار نہیں پیار کے قانون کی دھجیاں اڑا دی گئیں بیہمانہ تشدد سے طالبہ کے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی تفصیل کے مطابق دوکاندار منور حسین کی بیٹی دسویں کلاس کی طالبہ حرا منورجو سرکاری گرلزہائیر سیکنڈری سکول فقیروالی میں دسویں کلاس کی طالبہ ہے اور اپنا سیکشن تبدیل کر لیا جس کا اسکی ٹیچر زبیدہ کو انتہائی دکھ ہوا کہ اکی اسٹوڈنٹ نے اسکی مخالف ٹیچر کے سیکشن میں داخلہ کیوں لیااور اسی بات کو اپنے ذہن میں رنجش بنا لی اور حرا کوسکول کے کچن میں لیجا کرٹھڈوں اور تھپڑوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اسکے جسم پر تشدد کے نشانات اور بائیں ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی ۔ اور اس وقت تک پیٹتی رہی جب تک میں بے ہوش نہیں ہو گئی اور کہتی رہی کہ تم نے میری مخالف ٹیچروں کے کہنے پر سیکشن تبدیل کیوں کیا ہے ۔ لڑکی کے والد منورنے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی ظالم ٹیچرکا تبادلہ کسی اور جگہ کر دیا جائے اور اسے اس بات کی سزا ملنی چاہئے تاکہ کوئی اور طالبہ اسکے تشدد کا نشانہ نہ بنے۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان، طاہر القادری اورشیخ رشیداپنی زندگی میں کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے: ماہر علم و نجوم و ماہر فلکیات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker