پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ،الطاف حسین کی غیر مشروط معافی،عدالت نےقبول کرلی

altaf hussainاسلام آباد (بیوروچیف) قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کے خلاف توہین عدالت کیس میں  الطاف حسین نے عدالت عظمیٰ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ ایم کیو ایم کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے الطاف حسین کی جانب سے معافی نامہ جمع کرایا۔ جس پر عدالت عظمیٰ نے الطاف حسین کی غیر مشروط معافی قبول کرتے ہوئے الطاف حسین کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج کردیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر الطاف حسین عدلیہ کا احترام کرتے ہیں تو عدلیہ بھی الطاف حسین کا احترام کرتی ہے۔ الطاف حسین کی جانب سے معافی نامے میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم عدلیہ کا احترام کرتی ہے، تمام زندگی عدالت کا احترام کیا، جو غلط الفاظ استعمال کیے ہیں ان کو واپس لیتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں  دوسرا ون ڈے، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker