پاکستانتازہ ترین

وزارت داخلہ نےکشمیر کو بھارت کا حصہ قراردینے پرقوم سےمعاف مانگ لی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ نے کشمیر کو بھارت کا حصہ قراردینے پر قوم سے معاف مانگ لی ہے ۔سیکرٹری داخلہ کی طرف سے ترمیم شدہ مسودہ پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کو پیش کردیاگیاہے جس میں اُنہوں نے کہاکہ بیان داخل کراتے وقت الفاظ کا صحیح استعمال نہ ہوسکا۔ کشمیر کمیٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ مختلف وزارتیں کشمیر پر بیان دینے سے پہلے وزارت خارجہ سے مشاورت کرتی ہیں ۔ واضح رہے کہ بلوچستان بدامنی کیس میں وزارت داخلہ کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا شورش زدہ حصہ قراردیاگیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں  منگلا اور تربیلا ڈیم میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker