تازہ ترینفن فنکار

ایسا کام نہیں کرونگی جس سے پاکستان کی بد نامی ہوں:ماہی علی

لاہور(نمائندہ شوبز)ایسا کام نہیں کرونگی جس سے پاکستان کی بد نامی ہوں:ماہی علی، پاکستان کی ثقافت کو عالمی سطح تک روشناس کرانے کئلیے انڈسٹری میں قدم رکھا: ماڈل

ایسے کام کا انتخاب نہیں کروں گی جس سے پاکستان کی بدنامی ہو ، پاکستان کی ثقافت کو عالمی سطح تک روشناس کرانے کے لیے انڈسٹری میں قدم رکھا ۔ ان خیالات کا اظہار نئی ابھرتی ہوئی ماڈل ماہی علی نے روذنامہ نئی بات سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ میں ذیادہ عرصہ نہیں ہوا لیکن اپنی پرفارمنس کی بدولت بہت عزت ملی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پور ی دنیا میں پاکستانی ملبوسات کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے اور ہماری ثقافت کے رنگ دیار غیر میں بھی نظر آرہے ہیں فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے کی آفرز �آرہی ہے۔ لیکن پہلے ماڈلنگ میں مخصوص شناخت بنا لوں اس کے بعد ڈراموں اور فلموں میں جاؤں گی ، ماڈلنگ کے شعبہ میں کوئی خاص توجہ نہیں دی جاتی جس وجہ سے نام نہاد ماڈلنگ ایجنسیاں نئی آنے والی لڑکیوں اور لڑکوں کو بیوقوف بنا کر ان سے پیسے بٹورنے میں مصروف ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی کارکردگی کی بنیاد پر بلدیاتی الیکشنوں میں کلین سویپ کرے گی . ندیم عباس ربیرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker