تازہ ترینعلاقائی

بدین: دنیا بھر کی طرح آج پاکستان میں بھی ماہیگیر وں کا عالمی دن منایا گیا.

بدین(نامہ نگار) دنیا بھر کی طرح آج پاکستان میں بھی ماہیگیر وں کا عالمی دن منایا گیا. پاکستان فشر فوک فورم کی اپیل پرسندھ کے ماہیگیرو ں نے محرم الحرام کے تقدس اور احترام میں یہ دن سادگی سے منا یا. ماہیگیروں نے اپنے حقوق کے لئے مچھلی اور جھینگے کے شکار کی تمام سرگرمیاں معطل کر کے مقامی سطح پر احتجاج کر تے ہوئے اپنے حقوق کے لئے آواز بلندکی.فشر فوک فورم ضلع بدین کے صدر مٹھن ملاح ارو سیکرٹری عمر ملاح نے ماہیگیروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاماہیگیروں کی دیگر بستیون کی طرح بدین اورٹھٹھ کی ساحلی بستی زیرو پوائنٹ کارو گونگڑو سمیت دیگر ماہیگیروں کی بستیاں آج بھی پینے کے صاف پانی سے لیکر صحت صفائی،تعلیم جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں.ماہیگیروں کے مطابق موجودہ جمہوری حکومت کی جانب سے ان بستیوں کے غریب ماہیگیروں کے لئے پختہ پکے گھروں کی تعمیر ات کے علاوہ ساحلوں پر ماہیگیروں کہ مچھلی ،جھینگے اور دیگر آبی حیات کے شکار کی سہولتوں کے لئے چھوٹی چھوٹی کیٹی بندرگاہیں بنانے کا آغازتو کیا اور ان تعمیرات کا اسی فیصد سے زائید مکمل بھی کر لیا پر گزشتہ تین ماہ سے تعمیراتی کا م بند ہونے کے باعث یہ منصوبے زیرالتوا ہیں۔ ماہیگیروں کا کہنا ہے کے شکار کی گئی مچھلی اور جھینگے کا مناسب ریٹ نہ ملنے کے باعث ہم غربت کا شکار ہیں تو دوسری طرف بڑے سیم نالے لیفٹ بنک آوٹ فال ڈرین(ایل،بی،آو،ڈی)سمیت دیگر سیم نالوں کے گندے پانی الکوحل کی فیکٹریوں اور شوگر ملوں کے زہریلے مادے کا ساحلی سمندری علاقوں میں خارج اور نکاس ہو نے کے باعث آبی حیات ختم اورنسل کشی ہو رہی ہے، ماہیگیر نے بتایاکہ موجودہ حکومت کی جانب سے سیم نالوں ،نہروں،جھیلوں اور دیگر آبی زخیر میں ٹیھکیداری نظام ختم کرنے کے باوجود بااثر شخصیات اور مقامی وڈیروں کی جانب سے زبردستی غیرقانونی قبضے ماہیگیروں کے قانونی روزگار پر ڈاکہ ہے جو ماہیگیروں کی بیروزگاری کا باعث بن رہا ہے.ماہیگیروں کے مطابق موجودہ حالات میں ماہیگیروں کو سخت مشکلات اور مسائل کے باعث ماہیگیروں کو اپنے اہل خانہ اور بچوں کو تعلیم اور صحت کی سہولتیں مہیا کرنا تو دور دو وقت کی روٹی اور تن ڈھانپنے جیسی بنیادی ضروریات کا حصول بھی دشوار ہوتا جارہا ہے.

یہ بھی پڑھیں  نواز شریف اور آصف زرداری ایک ہیں، عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker