تازہ ترینفن فنکار

شوبز چھوڑنے سے انکار، ماہرہ شوہر سےعلیحدہ

لاہور(نمائندہ شوبز) پاکستانی ٹیلی ویژن کی مقبول اداکارہ ماہرہ خان کے شوہر سے اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں ،جس کے بعد انہوں نے صلح سے انکار کردیا ہے۔ذرائع نے کہا ہے کہ دونوں کے درمیان اختلافات کا آغاز چند ماہ قبل ہوا تھا، جس کے بعد ماہرہ خان نے علیحدگی اختیار کرلی اور اپنے بیٹے کو ساتھ لے کر والدہ کے پاس منتقل ہوگئیں اور ابھی تک وہاں ہی مقیم ہیں۔دونوں کے مشترکہ دوستوں اور فیملی ممبران نے متعدد بار صلح کرانے کی کوشش کی لیکن بے سود۔ذرائع نے بتایا کہ ماہرہ خان اپنے شوہر کے ہمراہ مزید نہیں رہنا چاہتیں اور انہوں نے طلاق کا مطالبہ بھی کیا ہوا ہے۔ماہرہ خان نے علی عسکری نامی شخص سے شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ علی عسکری کی خواہش ہے کہ ماہرہ خان شوبز مکمل طور پر چھوڑ دیں، دوسری طرف شوبز کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان نے ڈراموں میں اہم کردار ادا کیے، وہی اب ان کی زندگی کی عکاسی کررہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  ایل پی جی کی قیمتوں میں پانچ روپے فی کلوگرام اضافہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker