تازہ ترینعلاقائی

میلسی:سگے بھائی کو قتل کرنے پر سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ

MAILSIمیلسی (نامہ نگار) ایڈ یشنل ڈسڑ کٹ اینڈ سیشن جج میلسی فرسٹ خضر حیات سیال نے سگے بھائی کو قتل کر نے کے مقد مہ میں نامز د ملزم سرفراز بھڈہ کو میلسی بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر ملک مشتاق احمد گنب ایڈ وکیٹ کے دلائل اورجر ح کی سما عت کے بعد ملزم سر فراز بھڈہ کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جر مانہ کی سزا کا حکم سنایا میلسی کی نواحی بستی سپڑا کی امین کا ٹن فیکٹر ی کے مالک محمد امین بھڈہ اپنے گھر میں موجو د تھے کہ انکا چھوٹا بھائی سرفراز بھڈہ نے آ ٹھ جولائی 2012کو رات گیارہ بجے روبرو گواہان گھر میں داخل ہو کر پسٹل تیس بور کا فائر ٹھو ڑی کے نیچے کیا جس سے وہ جا نبر نہ ہو سکے اور موقع پر ہی جا بحق ہو گئے جس پر تھانہ مترو پولیس نے انکے بیٹے کی تحریری درخواست پر سرفراز بھڈہ کیخلا ف زیر دفعہ 302مقد مہ درج کیا اور گزشتہ روز سماعت کے بعد عدا لت میں ملزم کی موجو د گی میں سزا موت اور ایک لا کھ روپے کا جر مانے کی سزا کا حکم سنایا اس فیصلہ پر میلسی کی سیاسی تاجر وکلاء صحا فتی حلقوں نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ نے ایک مختصر عرصے میں متاثرہ خاندان کو انصاف دیتے ہوئے جو فیصلہ سنا یا ہے اس سے قتل کی بڑ ھتی ہوئی وارداتوں کی حو صلہ شکنی ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں  شکیل آفریدی کی حوالگی قومی جرم ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker