پاکستانتازہ ترین

نااہل رکن پنجاب اسمبلی اشرف چوہان نے ٹونی بلیئرکا گھر خرید لیا

لندن(نمائندہ خصوصی ) سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پرنااہل قراردیے جانے والے رکن اسمبلی اورمسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر اشرف چوہان نے سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کا گھر خرید لیا۔ صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ سے رکن اسمبلی منتخب ہونے والے ن لیگ کے ڈاکٹر اشرف چوہان پیشے کے اعتبار سے آرتھوپیڈک سرجن ہیں۔ یاد رہے کہ برطانیہ کے سابق  وزیر اعظم ٹونی بلئیر نے 6 ماہ قبل لندن کے علاقے میری لی بون میں واقع اپنا گھر فروخت کیلئے پیش کیا تھا۔ گھر کی سیاسی اہمیت کے پیش نظر برطانیہ کے کئی امراء نے میرلی بون میں واقع اس گھر کو خریدنے کے لیے سرتوڑ کوششیں کیں مگر ڈاکٹر اشرف نے 13لاکھ پاؤنڈ کے عوض یہ گھر خرید لیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر اشرف نےٹونی بلیئر کا یہ گھر مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو خوش کرنے کےلیے خریدا ہے کیوں گے نواز شریف کا گھر  پارک لین میں واقع ہے جو میری لی بون کے علاقے سے تھوڑے فاصلے پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں  رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker