تازہ ترینعلاقائی

بہاولپورصوبے کی بحالی کا فیصلہ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں ہوجائےگا،مخدوم احمد محمود

makdoom ahmad makdoomلاہور(نمائندہ خصوصی) صوبہ بہاولپور کی بحالی کا فیصلہ صرف اور صرف پاکستان کی سلامتی اور وہاں کے عوام کی پسماندگی، غربت اور مدتوں سے ان کے حقوق کی پاسداری کے لیے کیا جا رہا ہے‘ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں صوبہ بہاولپور کی بحالی کے ضمن میں قرار داد پیش کی جائے گی‘ بہاولپور صوبہ بننے سے پنجاب پر دیگر صوبوں کی حق تلفی کا الزام ختم ہو جائے گا اور اس صوبے کے قیام سے وہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا ہو جائے گا۔ اس حوالے سے تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کی کور کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز یہاں مخدوم ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کور کمیٹی کے سربراہ گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، کمیٹی کے جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر وسیم اختر، کمیٹی کے ترجمان تابش الوری کے علاوہ دیگر ارکان میں ممتاز متیانہ، حافظ حسین احمد مدنی اور عبدالقادر شاہین شامل تھے‘ اس موقع پر اجلاس میں صوبہ بہاولپور کے سلسلے میں جو سفارشات مرتب کی گئیں ان پر کمیٹی نے تفصیلاً غور خوض کیا۔اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں جو پیش قدمی ہو رہی ہے اس پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا‘ اجلاس میں طے پایا گیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطے کو نہ صرف فعال بلکہ مزید تیز کیا جائے گا‘ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ کا نام بہاولپور رکھا جائے گا اور اس کے قیام سے تمام لوگ اتفاق کریں گے‘ اجلاس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صوبے میں ملتان، ڈیرہ غازی خاں شامل ہو جائیں تو یہ سب کی خوشحالی ہو گی‘ اس موقع پر کمیتی نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، سینٹ قومی اسمبلی اور تمام سیاسی جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے صوبے کے عوام کے اس دیرینہ مطالبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنا شاندار رول ادا کیا ‘ اجلاس میں حال ہی میں سیاسی جماعتوں کی طرف سے ملک میں جمہوری نظام کو مستحکم اور جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے جو تاریخی کردار ادا کیا گیا اس پر بھی ان کی سیاسی بصیرت اور سیاسی کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  پی ٹی آئی کا 180 ارکان کی حمایت کا دعویٰ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker