تازہ ترینعلاقائی

نگران حکومت کااعلان کامارچ میں کردیاجائیگا الیکشن وقت پرہونگے ،مخدوم شہاب الدین

بہاول پور(بیو رو چیف ) نگران حکومت کااعلان کامارچ میں کردیاجائیگا الیکشن وقت پرہونگے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب صوبے کے حق میں ہے جنوبی پنجاب صوبہ کادارالحکومت بہاول پورہوگا لیکن اسکاابھی حتمی فیصلہ نہیں کیاگیا 1970 ء میں صوبہ بہاول پورکے مخالفت کرنے والے آج اسکے حامی کیوں ہیں ایفیڈرین کیس جھوٹا ہے ضمانت کنفرم کرتے وقت سپریم کورٹ نے اس بارے میں اپنے فیصلہ میں وضاحت کردی ہے ان خیالات کااظہار وفاقی وزیربرائے ٹکسٹائل اینڈ انڈسٹری وصدرپی پی پی جنوبی پنجاب مخدوم شہاب الدین نے ڈسٹرکٹ بار بہاول پورمیں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ وکلاء کاشمار دانشورکیمونٹی سے ہوتاہے وکلاء صرف دانشورہی نہیں بلکہ معاشرہ کی نبض پرہاتھ رکھ کر رائے عامہ بھی بناتے ہیں لائیرز کیمونٹی کی اہمیت کوسب سمجھتے ہیں تقریباپانچ سال ہونے کوآئے ہیں یہ واحدسول حکومت ہے جوفوج کی چھتری کے بغیربھی پانچ سال پورے کریگی انہوں نے کہاکہ صدرآصف علی زرداری نے جس اندازمیں اس ملک کی کشتی کوکنارے لگایاہے میں انکو خراج تحسین پیش کرتاہوں انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت بیڈگورننس کے باعث ڈیفالٹ میں چلاگیا جبکہ شریف برادران کے نعرے کہ پنجاب کوبدلاہے اب پاکستان کوبھی بدلیں گے کھوکھلے ثابت ہوئے صدرآصف علی زرداری نے پنجاب کی ڈیفالڈ کوقرضہ میں تبدیل کردیا اورصوبہ پنجاب کوڈیفالٹرہونے سے بچایا انہوں نے کہاکہ ہرچھ ماہ ہم پرحملہ کیاگیا لیکن یہ یہ واحد سول حکومت ہے جس نے خوش اسلوبی سے ان تمام مسائل کوحل کیا انہوں نے کہاکہ میں اس دھرتی کافرزندہوں اوراسکی فلاح وبہبودکیلئے کام کرناچاہتاہوں اوراسکی محرومیوں کودورکرناچاہتاہوں انہوں نے کہاکہ احساس محرومیوں کے باعث صوبوں کی تشکیل کی بات کی جارہی ہے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب صوبہ کے حق میں ہے جنوبی پنجاب صوبہ کادارالحکومت بہاول پورہوگا لیکن ابھی اس کاحتمی فیصلہ نہیں کیاگیا 1970 ء صوبہ بہاول پورکی مخالفت کرنے والے آج اسکے حامی کیوں ہیں زمینی حقائق اور معاشی حقائق کومدنظررکھتے ہوئے جنوبی پنجاب صوبہ بہاول پورصوبہ سے زیادہ اہمیت کاحامل ہے بہاول پوربطور صوبائی ہیڈکوارٹر ملتان سے زیادہ بہترہوگا انہوں نے کہاکہ ایفیڈرین کیس جھوٹا ہے میراوزیراعظم نہ بننا علاقے کے خلاف سازش تھی اسٹیبلشمنٹ دیانت دار آدمی کوبطوروزیراعظم نہیں دیکھناچاہتی اس لئے میرے خلاف سازش کی گئی انہوں نے کہاکہ لاہورمیں فی کس آمدنی ۔فی آدمی حکومتی خرچہ 35000 ہے اورلیہ میں 500 اور بہاول پورمیں 5000 ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی درجہ ملے گا تو یوں آپ اپنے وسائل کے خودمالک ہونگے انہوں نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار بہاول پورکیلئے دس لاکھ روپے تحصیل بارزکیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے خواتین بار کیلئے چھ لاکھ اور کلرک بارایسوسی ایشن کیلئے ایک لاکھ روپے گرانٹ کااعلان کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  دوسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 37رنز سے شکست دیدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker