پاکستانتازہ ترین

ایفی ڈرین کیس،مخدوم شہاب کی ضمانت منظور،اے این ایف کو نوٹس جاری

اسلام آباد (بیوروچیف) سپریم کورٹ نے ایفی ڈرین کیس میں نامزد وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کی ضمانت قبل از گرفتاری کی اپیل منظور کرکے اینٹی نارکوٹس فورس کو نوٹس بھی جاری کردیا۔ مخدوم شہاب الدین کی درخواست ضمانت پانچ لاکھ مچلکوں کے عوض منظور کی گئی ہے۔ جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔  واضح رہے کہ لاہورہائی کورٹ کےدو رکنی بنچ نے شہاب الدین کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ فیصلے کے خلاف مخدوم شہاب الدین نے سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی تھی۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button