پاکستانتازہ ترین

ایفیڈرین کیس ۔سپریم کورٹ نےمخدوم شہاب الدین کی مستقل ضمانت کیخلاف درخواست خارج کردی

MakhdoomShahabاسلام آباد(بیورو رپورٹ)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم شہاب الدین کی مستقل ضمانت کیخلاف اے این ایف کی طرف سے دائر درخواست خارج کردی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی دیگر ملزمان ندیم ظفر اور شیخ انصار کی ضمانتوں کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں ۔ جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جمعہ کے روز معروف ایفیڈرین کیس میں مختلف ملزمان کی ضمانتوں کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی ۔ اس دوران اے این ایف کی طرف سے پراسکیوٹر شاہد عباسی ، شہاب الدین اور حنیف عباسی کی طرف سے سردار محمد اسحاق جبکہ دو مبینہ ملزم ندیم ظفر اور شیخ انصار ذاتی طور پر پیش ہوئے ۔ اے این ایف نے عدالت سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ نے مخدوم شہاب الدین کی جو ضمانت منظور کی تھی اس کو ختم کرکے اس کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے جائیں اس پر عدالت نے کہا کہ اس حوالے سے آپ کی درخواست منظور نہیں کی جاتی اور درخواست خارج کردی ۔ اس دوران حنیف عباسی اور دیگر ملزمان کیخلاف اے این ایف کے پراسکیوٹر شاہد عباسی نے بتایا کہ ملزمان نے لاہور ہائی کورٹ سے ضمانتیں کروا رکھی ہیں اور کئی اہم پہلوں پر پیش رفت ہونا باقی ہے اور ان کیخلاف مبینہ طور پر ثبوت بھی موجود ہیں اس لئے ان کی ضمانتیں ختم کی جائیں ۔ اس پر عدالت نے ان کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں اور سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker