پاکستانتازہ ترین

ملک ریاض کا صدرزرداری کو بم پروف محل تحفے میں دینےامکان

bumb paroofلاہور(ڈیسک رپورٹر)  لاہور کے بحریہ ٹاوٴن میں عظیم الشان محل نما مکان تعمیر ہو رہا ہے، کہا جارہا ہے کہ اس گھر میں صدر زرداری رہا کریں گے اور پنجاب کے سیاسی معاملات یہاں بیٹھ کر دیکھا کریں گے۔ لاہور کے بحریہ ٹاوٴن سیکٹر ای میں ان دنوں 16 ایکڑ یعنی 128 کینال اراضی پر ایک وسیع و عریض گھر کی تعمیر جاری ہے، محل نما اس گھر کی چار دیواری تو ہے ہی بم پروف لیکن اس گھر کے بیڈ روم کے آگے پیچھے بھی بم پروف دیواریں بنائی جا رہی ہیں، جن کی اونچائی 18 فٹ ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اپنی نوعیت کے اس منفرد گھر میں صدر زرداری رہا کریں گے۔ عام انتخابات سے قبل اس گھر کی تزئیں و آرائش مکمل ہو جائے گی۔ بحریہ ٹاوٴن کا یہ بم پروف گھر مستقبل میں پنجاب کی سیاست میں کوئی جادو دکھاسکے گا یا نہیں ، یہ تو آنے والا وقت ہی بتا ئے گا۔

یہ بھی پڑھیں  عنوان: پاکستان کس نظام کیلئے بنا تھا۔۔۔!!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker