پاکستانتازہ ترین

ملالہ یوسفزئی پھرنوبل انعام کیلئے نامزد

اسلام آباد(مانیترنگ سیل) ناروے کی لیبرپارٹی نے سوات میںفائرنگ کانشانہ بننے والی 16سالہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کوتعلیم اور امن کیلیے ان کی خدمات کے اعتراف میں دوسری بارنوبل امن انعام کے لیے نامزد کردیا ہے۔لیبرپارٹی کے ارکان پارلیمنٹ فریڈی ڈی روئٹر اورمیگنے رومیٹ ویٹ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ اُنہوں نے ملالہ کا نام پھرتجویزکیاہے، لڑکیوں کی تعلیم کے لیے جراتمندانہ حمایت پرملالہ امن انعام کی حقدارہے۔یادرہے کہ گزشتہ برس بھی ملالہ کانام امن انعام کیلیے نامزد کیا گیا تھا اور وہ انتہائی فیورٹ قرارپائی تھیں لیکن انعام نہ جیت سکیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button