تازہ ترینعلاقائی

الیکشن رکوانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی، ملک رفیق اعوان

quettaکوئٹہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء اور سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے رکن ملک رفیق اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کو رکوانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی الیکشن کا اپنے مقررہ وقت پر انعقاد ہی تمام سیاسی پارٹیوں اور عوام کے مفاد میں ہو گا لوگ مہنگائی ‘ بے روزگاری ‘ بد امنی کرپشن اور لوڈشیڈنگ سے بیزار آ چکے ہیں ملک کی معیشت تباہی کے دہانے تک جا پہنچی ہے ہزاروں فیکڑیاں بند اور لاکھوں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں بیرونی سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے اربوں کی تعداد میں نوٹ چھاپے جا رہے ہیں جس سے روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جس سے ملکی قرضوں کا حجم دگنا ہو گیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ہی واحد سیاسی رہنماء ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکا ل کر گرتی ہوئی ساکھ کو بحال کر سکتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ عوام کو خاطر خواہ ریلیف دئیے بغیر مطمئن نہیں کیا جا سکتا پاکستان مسلم لیگ (ن) اکثریت سے الیکشن جیتے گی اور تمام صوبوں میں بھی اپنی حکومت بنائے گی اور عوام کو در پیش مسائل اور مشکلات سے نجات دلانا ہی مسلم لیگ (ن) کی ترجیحات میں شامل

یہ بھی پڑھیں  مسلم لیگ(ن)ہی بلوچستان کےعوام کےدکھوں کامداوا کرسکتی ہے ،میرظفراللہ شاہوانی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker