تازہ ترینعلاقائی

مسلم لیگ ن کےMNA ملک ریاض کی اہلیت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا

malik riazلاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ایم این اے ملک ریاض کی اہلیت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔درخواست افتخار یوسف نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک ریاض نے حلقہ این اے ایک سو اٹھارہ سے کامیاب ہوئے تاہم انھوں نے آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی کی جعلی ڈگری پر الیکشن لڑا جس کا یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنی انکوائری رپورٹ بھی تیار کی جس میں ڈگر ی کو جعلی قرار دیا گیا۔درخواست گزار کے مطابق جعلی ڈگری کی بنا پر ملک ریاض آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے لہذا انھیں نااہل قرارد یا جائے۔عدالت نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد ملک ریاض سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے تیس جنوری کو جواب طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں  اوٹاوا : کینیڈاکاملالہ یوسفزئی کواعزازی شہریت دینےکااعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker