تازہ ترینعلاقائی

طاہرالقادری سینکڑوں خاندانوں کو بچانے کے لئے مارچ ملتوی کردیں‘ ملک ریاض

malik riazلاہور (نامہ نگار) ملک ریاض نے کہا ہے کہ طاہر القادری کے پاس ملک کی خاطر آیا ہوں اور ان سے درخواست کروں گا کہ خدا را سینکڑوں خاندانوں کو بچالیں اور معاملات طے ہوگئے ہیں تو لانگ مارچ ملتوی کریں لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک ریاض نے کہا کہ اس وقت 18 کروڑ عوام دیکھ رہی ہے وہ چوہدری برادران سے مذاکرات کریں انہوں نے کہا کہ ملک کی صورتحال پوری قوم کے سامنے ہے حال ہی میں کوئٹہ میں سو سے زائد افراد دہشت گردی کا شکار بنے ہیں اگر لانگ مارچ میں کوئی واقعہ ہوا تو سینکڑوں افراد جان سے جائیں گے جس کا مطلب یہ ہے کہ سینکڑوں خاندان تباہ ہوں گے انہوں نے کہا کہ میں ملک کی خاطر آیا ہوں اگر طاہر القادری کے معاملات طے ہوگئے ہیں تو ان سے درخواست ہے کہ وہ عوام کی خاطر لانگ مارچ کو ملتوی کردیں اور ان خاندانوں کو بچالیں۔

یہ بھی پڑھیں  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے عالمی ریکارڈ!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker