پاکستانتازہ ترین

سپریم کورنٹ کاملک ریاض کو توہین عدالت کانوٹس جاری، کل طلب

اسلام آباد(بیوروچیف) عدالت عظمیٰ نے ارسلان کیس کے مرکزی کردار ملک ریاض کو پریس کانفرنس کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کل طلب کرلیا۔سپریم کورٹ نے نیوز کانفرنس کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے تین رکنی بنچ تشکیل دے دیا تھا۔ جسٹس شاکر اللہ جان کی سربراہی میں بنچ نے مختصر سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا۔ جسٹس شاکر نے ریمارکس میں کہا پریس کانفرس میں عدلیہ کو تضحیک کانشانہ بنایا گیا۔ بادی النظر میں توہین عدالت کی کاروائی کیلئے موزوں کیس ہے۔ سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button