پاکستانتازہ ترین

ملک ریاض کیخلاف 16 جولائی کو توہین عدالت کی فردجرم عائد کی جائیگی

اسلام آباد(بیوروچیف) سپریم کورٹ نے ملک ریاض حسین کے خلاف توہین عدالت کیس میں فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کرکے انہیں اس کیس میں استغاثہ بنادیا ہے ۔ جسٹس شاکراللہ جان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے ملک ریاض حسین کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ بادی النظر میں ملک ریاض ، توہین عدالت کا مرتکب ہوا ہے، اس پر اس الزام کی فرد جرم 16 جولائی کو عائد ہوگی، اس میں اٹارنی جنرل استغاثہ ہوں گے، طبی وجوہات کے پیش کئے گئے عذر پر عدالت نے آرڈر میں لکھا کہ ملک ریاض کو حاضری سے استثنیٰ نہیں ہوگا، اس پر ملک ریاض کے وکیل ڈاکٹر باسط نے کہاکہ انہیں اپنے موکل کو اسٹریچر پر بھی لانا پڑا تو وہ انہیں لیکر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker