پاکستانتازہ ترین

ملک ریاض نے میڈیا میں آج آنے والی خبروں کی تردید کردی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) ارسلان کرپشن کیس کے مرکزی کردار ملک ریاض نے میڈیامیں اُن کے حوالے سے آنے والی خبروں کی تردید کردی ہے ۔ملک ریاض کے وکیل زاہدبخاری نے کہاکہ اُن کے موکل نے اپنے حوالے سے میڈیا میں آنے والی تمام خبروں کو مستر دکرتے ہوئے کہاکہ اُنہوں نے عدالتی حکم پر کسی صحافی سے کوئی بات نہیں کی اور ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق پاکستان آتے ہی وہ اپنا مکمل جواب عدالت عظمیٰ میں دیں گے اور اُس کے بعد ہی اُن کے اُس بیان پر تبصرہ کیاجائے کیونکہ آج چھپنے والے بیانات کی وہ تصدیق نہیں کرتے ۔واضح رہے کہ مقامی میڈیا کے ایک گروپ نے ملک ریاض کے حوالے سے آج خبرچلائی کہ اُن کے پاس چیف جسٹس کے خلاف کوئی شواہد نہیں اور پاکستان میں ہونے والی کرپشن کے خلاف چیف جسٹس ہی وہ واحد امید ہیں جنہوں نے تمام اداروں میں ہونے والے غیر آئینی کاموں کانوٹس لیااور اُن کی اصلاح کی کوشش کی ۔

یہ بھی پڑھیں  نارووال:شہدائے کربلا کی اسلام دوستی تا قیامت زبان زد عام رہے گی،پیر تبسم بشیر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker