پاکستانتازہ ترین

ارسلان کرپشن کیس کے اہم کردار ملک ریاض کی وطن واپسی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ارسلان کرپشن کیس کے مرکزی کردار ملک ریاض برطانیہ میں طبی معائنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں ۔ ان کے قریبی ذرائع نے ان کی وطن واپسی کی تصدیق کردی ہے جبکہ ملک ریاض کا کہنا ہے کہ وہ وطن واپسی کیلئے لندن ائیر پورٹ پورٹ پر موجود ہیں ور کسی لمحے بھی جہا ز میں سوار ہو جائیں گے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں سفر کرنے سے منع کیا تھا لیکن اس کے باوجود وہ وطن واپس آ رہے ہیں تاکہ سپریم کورٹ میں بروقت بیان قلمبند کرواسکیں ۔ قبل ازیں ان کے وکیل زاہد بخاری نے بتایا تھا کہ ملک ریاض ڈاکٹروں کے مشورے کے برعکس ہوائی سفر کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ سپریم کورٹ میں اپنا جواب داخل کر سکیں ۔

یہ بھی پڑھیں  حیات کی موت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker