پاکستانتازہ ترین

ملک ریاض کا 2 سابق کرنلوں اور ایک ڈاکٹر پر بلیک میلنگ کا الزام

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے آرمی کے 2 سابق کرنلوں طارق کمال ، خالد رشید اور ایک ڈاکٹر شفیق پر بلیک میل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ کے اندارج کی درخواست دیدی ہے۔ بحریہ ٹائون کے چیئرمین ملک ریاض بلیک میلرز کیخلاف مقدمہ کے اندارج کیلئے تھانہ لوہی بھیر پہنچ گئے ہیں۔مقدمہ کے انداراج کی درخواست ملک ریاض کے پرسنل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ کرنل’’ر‘‘خلیل الرحمان نے دائر کی ہے۔درخواست کیساتھ بلیک میلنگ سےلیےگئے 5 کروڑروپےوصول کرنےکےثبوت لگائے گئے ہیں۔بحریہ ٹائون کے چیئرمین کی جانب سےمقدمہ کے اندارج کیلئے بطور ثبوت جمع کرائی گئی ۔درخواست میں لیفٹیننٹ کرنل (ر) طارق ، ڈاکٹرشفیق،برخواست شدہ کرنل خالدرشیدپربلیک میلنگ کا الزام لگایاہے،بلیک میلرزنے28جون2013کو5کروڑروپے لیے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلیک میلرز بحریہ ٹائون اورادارے کے چیئرمین ملک ریاض کی ساکھ کو تباہ کررہے ہیں،ان کیخلاف مقدمہ درج کیا اورقانونی کارروائی کرکے رقم برآمدکی جائے۔درخواست کے مطابق رقم لینےکےبعددوبارہ بلیک میل نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی،بلیک میلرز نے ایک اہم شخصیت کا نام لے کر ڈرانے کی کوشش کی ہے، بلیک میلرزمقدمات درج کرانےکی دھمکیاں بھی دیتےہیں

یہ بھی پڑھیں  کوئٹہ،خواتین یونی ورسٹی کی بس میں دھماکا،11طالبات جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker