پاکستانتازہ ترین

ملک ریاض اور ان کے بیٹے کے وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی (نامہ نگار) راولپنڈی کی اینٹی  کرپشن عدالت  نے بحریہ  ٹاؤن کے سابق  چیئرمین  ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی احمد ریاض سمیت سات افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ ملک ریاض سمیت ان تمام افراد پر اراضی کی خریداری پر کرپشن کا الزام ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے سابق چیئرمین ملک ریاض اور موجودہ سربراہ علی احمد ریاض جو کہ ان کے بیٹے ہیں سمیت سات افراد کے خلاف بحریہ ٹاؤن کی 1400 کنال اراضی کی خریداری میں گھپلے لوگوں کو ادائیگیاں نہ کرنے اور لوگوں کی زمینوں پر غیر قانونی قبضے کے خلاف اینٹی کرپشن کورٹ میں کیس 2005 سے چلا آرہا تھا جس پر عدالت نے باقاعدہ تحقیقات کیں۔ جس میں کرپشن اور گھپلے ثابت ہوئے جس پر راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج چودھری محمد امیر خان نے بحریہ ٹاؤن کے سابق سربراہ ملک ریاض، ان کے بیٹے علی احمد ریاض کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

یہ بھی پڑھیں  این اے 120: مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker