تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:کرپٹ سیاستدانوں سے جان چھڑانے کیلئے لوگ پی ٹی آئی کے قافلہ میں شامل ہوں، صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی سے)صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل ٹیکسلا ملک عمر خالد نے کہا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں سے جان چھڑانے کے لئے لوگ پی ٹی آئی کے قافلہ میں شامل ہوں ، قائد عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی ملک میں تبدیلی کا پیش خیمہ بنے گی،پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں نوجوان امیدوار عمار صدیق خان کی کامیابی کے لئے نوجوان سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے،سیاسی مخالفین کو پہلے بھی ذلت آمیز شکست ہوئی آئندہ بھی پی ٹی آئی اپنی برتری برقرار رکھے گی،یوتھ ونگ عمار صدیق خان کی بھروپور انداز میں انتخابی مہم چلائے گی ،مرحوم صدیق خان کی خالی ہونے والی نشست پر عوام انکے فرزند کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر کے ثابت کردیں گے کہ پی پی سات کل بھی پی ٹی آئی کا گڑھ تھا اور آج بھی ہے ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک بیان میں کیا،ملک عمر خالد کا کہنا تھا کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، ہر دلعزیزشخصیت مرحوم صدیق خان کی نشست انکا بیٹا اور صدیق خان کا سیاسی جانشین ہی جیتے گا،قائد پر فخر ہے ، نوجوان قائد ہی ہر کال پر لبیک کہیں گے،آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے، ملک سے لوٹ مار ، کرپشن اور اقرباء پروری کی سیاست ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائے گی،انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک تحریک کا نام ہے جو ملک میں موجود سیاسی جمود کو توڑنے کے لئے بر سر پیکار ہے،یوتھ کے نوجوان پارٹی کا ہراول دستہ ہیں، عمار صدیق خان کی کامیابی کے لئے یوتھ ونگ اپنا بھرپور کردار اد کرے گی،

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر: قتل ،ڈکیتی ،چوری ،راہزنی، منشیات فروش ساجھا گینگ گروپ سمیت گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker