بین الاقوامیتازہ ترین

شہزادہ چارلس بادشاہ اورکمیلا پارکر ملکہ برطانیہ ہوں گی،ملکہ برطانیہ کا اعلان

لندن(ڈیسک نیوز)ملکہ برطانیہ الزبتھ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ جبکہ کی اہلیہ کمیلا پارکر ملکہ برطانیہ ہوں گی۔پلاٹینم جوبلی کے موقع پر 95 برس کی ملکہ الزبتھ نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ ہوں گے جبکہ ان کی اہلیہ کمیلا پارکر ملکہ برطانیہ ہوں گی۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ نے کہا کہ خواہش ہے کہ پرنس چارلس کنگ بنے تو ڈچز آف کارنوال ’’کوئین کنسورٹ‘‘ بنیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ توقع ظاہر کی کہ عوام چارلس اور کمیلا کا بھی ساتھ دیتے رہیں گے۔ ملکہ کے اعلان نے برطانیہ میں اگلی نسل کو تخت سونپے جانے سے متعلق غیر یقینی صورت حال ختم کردی ہے۔تاہم ملکہ الزبتھ کا یہ اقدام کیملا کے شاہی حیثیت کی وسیع تر قبولیت کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button