پاکستانتازہ ترین

چرچ حملہ : صدر، وزیراعظم اور سیاسی قائدین کا اظہار مذمت

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) کوئٹہ میں دہشت گردوں کے چرچ پر حملے کی صدر، وزیراعظ، اور سیاسی رہنماؤں نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ کوئٹہ کے علاقے زرغون میں چرچ پر دہشت گردوں کے خود کش حملے میں 9 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے، واقعے پر صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مذمت کا اظہار کیا۔صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی کارروائیاں ہمارے عزائم کو کمزور نہیں کرسکتیں، دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ اسلام ہمیں دیگر مذہبی عبادت گاہوں کا احترام سکھاتا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے گرجا گھروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ پی اے ٹی سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ  کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button