سانحہ منیٰ: 18جاں بحق پاکستانیوں کے نام جاری، تعداد23 ہونے کی اطلاعات

جدہ(مانیٹرنگ سیل) وزارت مذہبی امور نے منیٰ میں بھگدڑ سے جاں بحق 18پاکستانی حجاج کے نام جاری کر دیے، تاہم غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 23ہوگئی ہے۔ پاک نیوزلائیو کو ملنے والی فہرست کے مطابق شہید ہونے والوں میں سے 2کا تعلق کراچی، 1دالبندین، 1میرپور اور 1ایبٹ آباد سے ہے، جبکہ دیگر شہدا کے پتے ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔ شہید ہونے والی حفصہ شعیب ولد محمد شعیب شاہد اور زرین نسیم ولد سید نسیم الحق کا تعلق کراچی کے علاقے صدر سے ہے، سیدہ نرجس شہناز ولد سید ماجد محمود شاہ میرپور، بی بی زینب ولدعیدن دالبندین، زاہد گل ولد اسلم محمد ایبٹ آباد اور سید اسد مرتضیٰ گیلانی ولد وجاہت گیلانی ملتان کے رہائشی تھے۔ شہدا میں محمودارشد ولد عطا محمد، رشیدہ بی بی ولد محمد یعقوب، عبدالرحمان ولد اسماعیل، شہناز قمر زوجہ عبدالرحمان، محمد حسرت ولد علی اصغر، عظیم خان ولد قادر خان، محمد ادریس ولد محمد دین اور گل شہناز زوجہ غلام ربانی شامل ہیں۔ شہدا کی فہرست میں ڈاکٹر امیرعلی لاشاری، اسلام احمد، بشریٰ بی بی اور عامر محمد ملوک کے نام بھی ہیں، تاہم ان کی ولدیت اور پتے نہیں لکھے گئے ہیں۔ ان تمام افراد کی میتیں مکہ مکرمہ کے النوراسپتال میں رکھی گئی ہیں۔ پاک نیوزلائیو کو موصولہ غیر مصدقہ معلومات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 8سالہ ثمرین، ایبٹ آباد کی بلقیس بیگم، رحیم یار خان سیٹلائٹ ٹاون کے رہائشی توصیف افتخار، جھنگ کے سراج احمد اور لکی مروت کی رہائشی اخترالنسا زوجہ نظام الدین بھی شامل ہیں اور اس طرح جاں بحق افراد کی تعداد 23ہوگئی ہے