تازہ ترینعلاقائی

منڈی بہاء الدین:شادی کی رات جنریٹر کا دھواں بھرنے سے دُلہا دُلہن جاں بحق

منڈی بہاء الدین (نامہ نگار) زندگی کا نیا سفر شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا، منڈی بہاء الدین میں جنریٹر کا دھواں دُلہا دُلہن کی موت بن گیا، ولیمہ کے دن کفن دفن کا انتظام کرنا پڑا۔ زندگی ساتھ نبھانے کا عہد کیا لیکن معلوم نہ تھا یہ زندگی چند گھنٹوں کی مہمان ہے، منڈی بہاء الدین کے گھر میں کل تک شادیانے تھے اور اب صرف ماتم ہے، شہباز اور فرزانہ شادی کی رات سوئے مگر صبح ان کی لاشیں ملیں۔ اہل خانہ کہتے ہیں کمرے میں جنریٹر کے باعث دھواں بھرا اور دونوں کی جان گئی۔ جس صبح ولیمہ کی تیاری ہونا تھی وہاں کفن دفن کا انتظام کیا جانے لگا۔ پولیس کے مطابق دُلہا دُلہن کی موت حادثاتی ہے لیکن پھر بھی کسی نے درخواست دی تو کارروائی ضرور کریں گے

یہ بھی پڑھیں  ہاکی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں آسٹریلیا نے ملائیشیا کو ہرادیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker