تازہ ترینعلاقائی

منڈی بہاؤالدین:اغواء کی دو وارداتوں میں 2نوجوان لڑکیوں کواغواء کرلیاگیا

mandi bahauddinمنڈی بہاؤالدین (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ میں اغواء کی دو وارداتوں میں 2نوجوان لڑکیوں کو اغواء کر لیا گیا ،جبکہ 5افراد کی خاتون سے زیادتی کی کوشش ۔تفصیلات کے مطابق ضلع میں اغواء کی مختلف وارداتیں پہلی واردات میں تھانہ ملکوال کی رہائشی (ش)اپنے گھر میں موجود تھی کہ نا معلوم ملزمان اسے گن پوائنٹ پر اغواء کر کے لے گئے مغویہ کے والد یونس نے پولیس کو درخواست دے دی ہے جبکہ دوسرے واقع میں تھانہ سیول لائن کے علاقہ محبت پورہ کے محنت کش منظور کی نوجوان بیٹی(آس)کو اسی موضعکے 2افراد نے گن پوائنٹ پر اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جبکہ تھانہ کٹھیالہ شیخاں کی رہائشی خاتون مائرہ نے تحریری درخواست میں بتایا کہ ملزمان قمر وغیرہ 5افراد نے اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی کوشش کی جسپر شور مچانے پر اہل علاقہ کی مداخلت پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیں  منڈی بہاؤ الدین:جعلی پیروں کے آستانے،نوجوان بچیوں کی عزتیں غیر محفوظ ہو گئیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker