تازہ ترینعلاقائی

منڈی بہاؤالدین:پرانی پنڈی میں نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے مین گلی تالاب کا منظرپیش کرنے لگی

منڈی بہاؤالدین (محمد بلال احمد بٹ)پرانی پنڈی میں نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے مین گلی تالاب کا منظرپیش کرنے لگی،مچھروں کی بہتات ،امراض پھیلنے لگے،ڈی سی او نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق پنڈی بہاؤالدین میں نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے مین گلی تالاب کا منظرپیش کررہی ہے۔گذشتہ روز ہونے والی بارش کی وجہ سے پانی گلیوں میں جمع ہوگیا۔مچھروں اورمکھیوں کی بہتاب کی وجہ سے موذی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے ،جبکہ لوگ گندگی کی وجہ سے جلدی امراض میں میں مبتلا ہورہے ہیں۔گلی میں پانی جمع ہونے سے جہاں نمازیوں کو مشکلا ت کاسامناہے وہیں بچوں کو بھی سکول جانے میں دشواریوں کا سامنا کرناپڑرہے ہے۔عوامی حلقوں نے ڈی سی او منڈی بہاؤالدین مظفرسیال سے مطالبہ کیاہے کہ پنڈی بہاؤالدین میں نکاسی آب کا مناسب بندوبست کیاجائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button