تازہ ترینعلاقائی

مانگامنڈی:مسافر ویگن میں سلنڈر پھٹنے سے7افراد ہلاک اور6مسافر شدید زخمی

بھائی پھیرو(نامہ نگار) مانگامنڈی کے قریب ملتان روڈ پر مسافر ویگن میں آگ لگنے سے 6افراد جل کر موقع پر ہلاک اور 6مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ہلاک ہونے والوں کی ہڈیاں تک جھلس گئیں اور شناخت ہونا مشکل ہوگیا۔ہلاک ہونے والوں میں ۱یک ہی خاندان کے 4 افراد جن میں میاں بیوی اور ان کے دو بچے ہلاک ہوگئے ۔آگ سی این جی سے ایل پی جی سلنڈر شفٹ کرنے سے ہوئی ۔موٹروے پولیس اور 1122فائربرگیڈ ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی ۔لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق ایک مسافر وں سے بھری ویگن C/1804چیچاوطنی سے لاہور آرہی تھی جب مانگا منڈی ملتان روڈسوئی گیس ورکشاب کے سامنے پہنچی تو ویگن میں اچانک دھماکہ سے آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری مسافر وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ڈرائیور اور کنڈیکٹر ویگن کو لاوارث چھوڑکر چھلانگ لگا کر بھاگ گئے جبکہ کئی مسافروں نے چلتی ویگن سے چھلانگیں لگا کر اپنی جان بچائی۔آگ تیز ہونے کی وجہ سے 6مسافر ویگن میں پھنسے رہے اوربری طرح جھلس گئے اور موقع پر جل کر ہلاک ہوئے۔ہلاک ہونے والوں میں طارق محمود اور اس کی بیوی ساجدہ اور ان کا6سالہ بیٹا اور بیٹی کرن یوسف والہ سے اپنے عزیزوں کو مل کر واپس آرہے تھے کہ موت نے راستے میں ہی گھیر لیا۔یہ خاندان چونگی امرسدھو کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔جبکہ دو افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ۔زخمیوں میں 25سالہ عبدالغفور ولد شاہ بیگ سکنہ بت ۔45سالہ شریفاں بی بی زوجہ اکبر سکنہ امین پورہ لاہور،35سالہ یاسر ولد محمد اقبال سکنہ رینالہ خورد،50سالہ آفتاب ولد محمد افضل سکنہ رینالہ خوردجبکہ دو نامعلوم شامل ہیں ۔زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جنہیں لاہورجناح ہسپتال منتقل کردیاگیا۔آگ لگنے کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ سی این جی کا سیلنڈر ختم ہونے پر کنڈیکٹر نے چلتی ہوئی وین میں ایل پی جی کاسیلنڈر شفٹ کرنا شروع کردیا ۔جس سے گیس لیک ہونا شروع ہوگئی جس سے آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری مسافر ویگن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔موٹر وے پولیس اور1122کے دیر سے پہچنے کی وجہ سے مقامی لوگ موقع پرجمع ہوگئے اور اپنی مددآپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے مگر آگ اتنی شدید تھی کہ اس پر قابو نہ پا سکے جس سے 6افراد بری طرح جھلس کر لقمعہ اجل بن گئے۔بعد میں ایک گھنٹہ تاخیرسے 1122کی فائر بریگیڈ کی گاڑی پہنچی تو اس نے آگ پر قابوپایا جس کے بعد مسخ شدہ لاشوں کو بد قسمت گاڑی سے باہر نکالا ۔لاشوں کو دیکھ کر ہر آنکھ اشک بار تھی اور قیامت صغریٰ کا منظر پیش کررہی تھ

یہ بھی پڑھیں  چیف جسٹس نےپاکستان میں دو بڑے ڈیمز کی تعمیر کی خوشخبری سنا دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker