تازہ ترینعلاقائی

مانگا منڈی:وائس چیئرمین رانا اسلم کی غنڈہ گردی،صحافی کے بھائی پر تشدد

مانگا منڈی(وقار ساحل)پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے منتخب ہونے والے مانگا منڈی ہٹھاڑیونین کونسل 263 کے وائس چیئرمین کی غنڈہ گردی، جگا نہ دینے پر غنڈوں کے ہمراہ صحافی کے بھائی پر تشدد۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب مانگا منڈی کے صدر شیخ محمد لطیف شاہد کے چھوٹے بھائی حافظ شکیل نے یونین کونسل روڑ پر الیکٹرونکس کی دکان بنا رکھی ہے جس پر چھوٹا بھائی عمران صدیق بیٹھا ہواتھا کہ اچانک یونین کونسل 263 کے وائس چیئرمین رانا محمد اسلم اپنے غنڈوں کے ہمراہ دکان میں گھس گئے اور صحافی کے بھائی پر مکے ،تھپڑ اور ٹھڈے مارنا شروع کر دئیے اور کہا کہ یہاں کام کرنا ہے تو ہمیں جگا دینا ہو گا ورنہ تم لوگوں کو جان سے مار دیں گے۔ مقامی دکانداروں کے آنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہو ئے فرار ہو گئے جس پر 15 پر کال کی گئی تو مقامی پولیس وائس چیئرمین کا نام سنتے ہی ٹس سے مس نہ ہوئی اس کے بعد دوبارہ کال کی گئی تو پھر پولیس پہنچی اور اپنی کاروائی کا آغاز کیا۔یونین کونسل 263 کے وائس چیئرمین رانا محمد اسلم کی غنڈہ گردی کے خلاف تھانہ میں جمع کروادی گئی ہے لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔انجمن تاجران مانگا منڈی نے وزیر اعلیٰ پنجاب اورآئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ مرادجمالی:نصیرآباد میں پانچ سے سے سولہ سال تک کی عمر کے بے بچیوں کو سکولوں میں داخلہ مہم زور وشور سے جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker