علاقائی

بھائی پھیرو: مانگا منڈی ۔ تیز رفتار بس اور مزدا ٹرک کی ٹکر سے تین افراد زخمی

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾مانگا منڈی ۔ تیز رفتار بس اور مزدا ٹرک کی ٹکر سے تین افراد زخمی ۔ ٹریفک کئی گھنٹے بلاک رہی۔ ٹھیکے دار کی غفلت سے نئی تعمیر ہونے والی ملتان روڈ پر بنے ﴿ سپیڈ بریکر ﴾ موت کا پھندا بن گئے ۔ پریس کلب مانگا منڈی کے سر پرست حاجی محمد رمضان کی درخواست پر موٹر وے پولیس نے ٹھیکدار کے خلاف کاروائی شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق مراکہ کواٹر کے قریب واقع موٹر وے کے دفتر کے نزدیک ملتان سے لاہور جانے والی بس نمبر ایل ای ایس 3595سڑک پر بنے سپیڈ بریکر کے ساتھ تیز رفتاری سے ٹکرائی اور اُچھل کر اپنے آ گے جانے والے مزدا ٹرک نمبر IDT1467کے ساتھ ٹکرا گئی ۔ جس سے ٹرک اور بس سڑک پر اُلٹ گئے ۔ جس وجہ سے ٹریفک کئی گھنٹے جام رہی اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مانگا منڈی سے لے کر موہلن وال تک ملتان روڈ کو ابھی حال ہی میں نیا تعمیر کیا گیا ہے مگر ٹھیکے دار کی نا قص تعمیر کی وجہ سے تین جگہ پر ایسے سپیڈ بریکر بن چکے ہیں جن سے ٹکرا کر اکثر گاڑیاں حادثات کا شکار ہو جاتی ہیں اور کئی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ اس سلسلے میں پریس کلب مانگا منڈی کے سر پر ست اعلیٰ حاجی محمد رمضان نے ڈی ایس پی موٹر وے غلام رسول کو ایک تحریری در خواست دے کر عوام کے اس مسئلے کی جانب توجہ مبذول کروائی ہے جس پر موٹر وے پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سڑک کی غلط ڈیزئینگ کے بارے تحقیقات شروع کر دی

یہ بھی پڑھیں  داؤد خیل:میونسپل کمیٹی داؤدخیل کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker