تازہ ترینعلاقائی

مانسہرہ:مختلف مواضعات میں مختلف واقعات میں دو افراد جاںبحق ۔

مانسہرہ﴿قاضی بلال سے﴾ مانسہرہ کے مختلف مواضعات میں مختلف واقعات میں دو افراد جاںبحق ۔ پولیس نے مقدمہ رجسٹر کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔ پہلے واقعے کے دوران مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ کے علاقے ہنگرائی ڈنہ میں ابرار کی شادی کی تقریب میںخوشی سے فائرنگ جاری تھی۔ شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے والے محمد نذیر سے گولی نوجوان العمر شخص ظہیر احمد کو جا لگی ۔ جس کے نتیجے میں ظہیر احمد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ نوجوان العمر مقتول کی والدہ نے شادی کی تقریب میںاپنے بیٹے کی ہلاکت کو سابقہ دشمنی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے مابین رشتہ کا تنازعہ پہلے سے چل رہا تھا اور اس نے موقع کو غنیمت جان کر اس کے بیٹے کو جان بوجھ کر گولی مار ی۔ پولیس نے مقتول کی والدہ مسماۃ ’’م‘‘ کی رپورٹ پر مقدمہ رجسٹر کرتے ہوئے ملزم کو گرفتا رکر کے تفتیش شروع کر دی ۔ جبکہ دوسرے واقعہ کے دوران قراقرم ہائی وے پر تیز رفتار گاڑی مشہ بروم نمبری 224 کی زد میں آ کرایک ضعیف العمر شخص زرین شدید زخمی ہوا جوبعد ازان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ رجسٹر کرتے ہوئے ڈرائیور کو پابند سلاسل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker